18 جنوری 2013 - 20:30

امریکہ میں ایک سینیئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملوں میں امریکی حکومت ملوث ہے۔

ابنا: امریکی تجزیہ کار "یورام عبدا۔۔۔ ویلر" جو مسلمان ہوگئے ہیں اپنے ایک مضمون میں پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی میں امریکی کردار کی وضاحت کی ہے۔ ویلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی، اس ملک اور علاقے میں بدنظمی پیدا کرنے اور فرقہ واریت کے پھیلاؤ کی خاطر امریکی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ ویلر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان میں اہل تشیع پر حملوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہاں مذہبی نسل کشی کے منصوبے پر عمل درآمد ہورہا ہے۔

.......

/169